شارجہ (جیوڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں سیریز کے آخری ٹیسٹ کی تیاری میں مگن ہیں، ایک کا عزم سیریز جیتنا ہے تو دوسری ٹیم ہار سے بچنے کے لیے کوشاں ہے۔
سیریز کے آخری ٹیسٹ کی میزبانی شارجہ کا تاریخی گراوٴنڈ کرے گا، جہاں ون ڈے میچز میں تو پاکستان کا ریکارڈ شاندار ہے، البتہ ٹیسٹ میچز میں یہاں ٹیم پاکستان کی کاکردگی ملی جلی ہے، دو میں فتح اور دو میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
سری لنکا اور پاکستان اس گراؤنڈ پر ایک ٹیسٹ میں مدمقابل ہوا جو بے نتیجہ رہا۔ دونوں ٹیمیں سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کی بھی بھرپور تیاری کر رہی ہیں، سری لنکن ٹیم تو میچ برابر کر کے بھی فاتح بن جائیں گی لیکن پاکستان کو لازمی جیت درکار ہے، کیونکہ سیریز میں اسے ایک صفر کا خسارہ ہے، یعنی اب غلطی کی گنجائش تو ہے نہیں، ساتھ ہی کھلاڑیوں کا انتخاب بھی سوچ سمجھ کر ہی کرنا ہو گا، پھر بیٹسمینوں کو شارٹ سلیکشن میں بھی سمجھداری دکھانا ہو گی، ورنہ نتیجہ خطرناک ہو سکتا ہے۔