ابوظہبی (جیوڈیسک) چھوٹے فارمیٹ کے بڑے مقابلے، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی 20 میچ آج ہو گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہو گا۔ انجری کا شکار محمد عامر نے ٹیم کو جوائن کر لیا۔
قومی شاہینوں کی زبردست مشقیں، بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مہارتیں، کھلاڑی ہی نہیں کپتان سرفراز بھی جیت کے لیے پُرعزم ہیں۔
دوسری جانب مہمان آئی لینڈرز بھی سیریز کا کامیاب آغاز کرنے کے لیے پُرجوش، ون ڈے سیریزکی شکست کا بدلہ لینے کی ٹھان لی۔ ٹی 20 مقابلوں میں بھی پاکستان کا سری لنکا پر پلہ بھاری، 15 میں سے پاکستان نے دس جیتے جبکہ پانچ میں قومی ٹیم کو شکست ہوئی۔