کولمبو (جیوڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا ون ڈے کولمبو کے پریما داسا سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
قومی ٹیم کو سیریز میں دوایک کی برتری حاصل ہے۔ شاہینوں نے دمبولا میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں سری لنکا کو چھ وکٹوں اور کولمبو میں تیسرے ون ڈے میں لنکن ٹائیگرز کو ایک سو پینتیس رنز سے زیر کیا۔
میزبان ٹیم نے پالی کیلے میں اوپنر کوشال پریرہ کی دھواں دار ففٹی کی بدولت کامیابی سمیٹی۔ پاکستان آج کا میچ جیتنے کے لیے فیورٹ ہے۔
چوتھے میچ میں کامیابی شاہینوں کو سیریز کے ساتھ ساتھ چیمپئنز ٹرافی کا ٹکٹ بھی دلا سکتی ہے۔