پاکستان کے استحکام کے لیے جان کی بازی بھی لگا دیں گے، اکرام اللہ خیلوی

Pakistan

Pakistan

سندھ : وطن عزیز پاکستان اللہ تعالی کی عطا کی ہوئی عظیم نعمت ہے، یہ ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کا ثمرہ ہے اور عظمت اسلام کا استعارہ ہے، پاکستان کے دفاع اور استحکام کے لیے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا، پاکستانی نوجوان وطن عزیز کی خدمت کے جذبہ سے سرشار ہیں ہم پاکستان کے استحکام کے لیے اپنی جان کی بازی بھی لگا دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن صوبہ سندھ کے رہنماء اکرام اللہ خیلوی ، کراچی ڈویژن کے ناظم راجہ عبدالرزاق ، معاون ناظم عنایت اللہ فاروقی اور ناظم اطلاعات محمد عادل انصاری نے 14 اگست کو ” LOVE پاکستان طلبہ یوتھ مارچ ” میں کراچی پریس کلب پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ MSO کے تحت 14 اگست یوم آزادی کے موقع پر ریگل چوک تا کراچی پریس

کلب ” LOVE پاکستان طلبہ یوتھ مارچ ” کیا گیا ، جس میں کالج ، یونیورسٹیز اور مدارس کے طلبہ نے بھر پور انداز میں شرکت کی۔ یوتھ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ مسلم ا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کو مستحکم اور مضبوط بنانے کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔

لسانی، قومی اور مذہبی تعصب سے بالا تر ہو کر طلبہ کو نظریہ پاکستان کی بنیاد اور ایک پلیٹ فارم پر منظم کررہی ہے، انہوں نے کہا کہ 14 اگست 1947 کو پاکستان آزاد ہوا ہم اس دن تجدید عہد کرتے ہیں کہ وطن عزیز کی تعمیر وترقی کے لیے اپنی تمام صلاحیتوں کو وقف کریں گے،ایم ایس او پاکستان طلبہ میں مثبت سوچ و فکر کے فروغ کے لیے کوشاں رہے گی۔

یوتھ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے ذمہ داران نے کہا کہ پاک فوج اور حکومت دونوں مل کر مسئلہ ٔ کشمیر کے حل کے لیے بھر پور کوشش کریں اور پاکستان کی شہ رگ کشمیر کو پاکستان کا مستقل حصہ بنانے میں اور وہاں کی عوام کو امن فراہم کرنے میں مشترکہ کردار ادا کریں۔

کشمیریوں نے ہر آڑے وقت میں پاکستان کی طرف دیکھا ہے ۔ اس موقع پر کارکنان نے پاکستان اور پاک فوج کے حق میں بھر پور نعرے لگائے اور پلے کارڈ شو کیے۔

محمد عادل انصاری
ناظم اطلاعات مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن
0311-8038461