پاکستان اسٹیٹ آئل کے مالیاتی اور انتظامی امور پر حکومت کی کڑی نگرانی

PSO

PSO

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان اسٹیٹ آئل کے مالیاتی اور انتظامی امور حکومت کی کڑی نگرانی میں آگئے ہیں ایک اخباری رپورٹ کے مطابق پاکستان کو پیٹرولیم مصنوعات فراہم کرنے والی سب سے بڑی کمپنی کیلیے خصوصی آڈٹ اور انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔

یہ حکم غیر ملکی سپلائرز کے ساتھ کیے جانے والے معاہدوں میں بے ضابطگیوں کے الزامات بعد دیا گیا ہے جبکہ تیل کی درآمد میں گھپلے اور گذشتہ برسوں میں ادارے میں سیاسی بنیادوں پر بھرتیوں اور ترقیوں کی اطلاعات بھی موجود ہیں۔ اس سے پہلے 5 ارب ڈالر کا تیل کی درآمد کا معاہدہ اور ملک میں فرنس آئل کی تقسیم سے متعلق کیس کی تحقیقات بھی نیب اور سپریم کورٹ میں چل رہی ہے۔