اسلام آباد (جیوڈیسک) عبدالمنان کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں پی ایس او اور سینڈک کی مالی خورد برد کا جائزہ لیا گیا۔
آڈٹ حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ پی ایس او میں سات کروڑ چون لاکھ روپے کے گھپلے ہوئے۔
پی ایس او نے اسلام آباد میں اپنی بلڈنگ ہونے کے باوجود پانچ سال کیلئے نیا دفتر کرائے پر لیا اور تین سال کا کرایہ بھی پیشگی ادا کر دیا۔ کمیٹی نے پی ایس او میں گھپلوں سے متعلق چوبیس جولائی تک رپورٹ طلب کر لی۔