پاکستان اسٹیٹ آئل نے پی آئی اے کو ایندھن کی فراہمی روک دی

PIA

PIA

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان اسٹیٹ آئل نے جیٹ فیول کا ذخیرہ ختم ہونے کے قومی ایئرلائنز کو ایندھن کی فراہمی بند کردی ہے۔ پاکستان اسٹیٹ آئل کے ترجمان کے مطابق آئل ریفائنریوں نے پی ایس او کو ادھار پر جیٹ فیول دینے سے انکار کردیا ہے۔

جبکہ طیاروں میں استعمال ہونے والے ایندھن کا ذخیرہ بھی ختم ہوگیا ہے جس کی وجہ سے پی آئی اے کو جیٹ فیول کی فراہمی بند کی گئی ہے۔ پی ایس او نے وزارت پٹرولیم سے درخواست کی ہے۔

کہ آئل ریفائنریز سے ادھار پر جیٹ فیول دلوایا جائے۔ واضح رہے کہ پی ایس او کراچی اور لاہور سمیت ملک کے 9 ہوائی اڈوں پر پی آئی اے کو ادھار پر ایندھن فراہم کرتا ہے۔