پاکستان اسٹیٹ آئل نے موسم سرما کیلئے درآمدی ٹینڈر جاری کردیا

PSO

PSO

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان اسٹیٹ آئل نے موسم سرما میں پیٹرولیم مصنوعات کی ضروریات پوری کرنے کیلئے درآمدی ٹینڈر جاری کر دیا ہے۔ پاکستان اسٹیٹ آئل نے اکتوبر سے دسمبر کے دوران طلب پوری کرنے کیلئے 2 لاکھ ٹن پیٹرول اور 5 لاکھ 70 ہزار ٹن فرنس آئل کی درآمد کا ٹینڈر جاری کر دیا ہے۔

سردیوں کے دوران گھریلو صارفین کی جانب سے گیس کی طلب بڑھ جانے سے سی این جی کی بندش میں اضافہ ہو جاتا ہے لہذا پیٹرول کی طلب بڑھ جانے کا امکان ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ بجلی کی پیداوار کیلئے بھی گیس کی قلت ہو جاتی لہذا بڑے پیمانے پر فرنس آئل درآمد کی جارہا ہے۔