پاکستان اسٹیل کو مزید 2 ارب 87 کروڑ جاری کیے جانے کا امکان

Pakistan Steel Mill

Pakistan Steel Mill

اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت کی جانب سے اسٹیل ملز کے لیے مزید 2 ارب 87 کروڑ روپے رواں ہفتے جاری ہونے کی توقع۔ امدادی پیکج سے ادارے کے ملازمین کو مئی کی تنخواہیں جاری کی جائیں گی۔ حکومت کی جانب سے اسٹیل ملز کے لیے 18.5 ارب روپے کے منظور شدہ پیکج میں سے 6.5 ارب روپے ادارے کو فراہم کیے جاچکے ہیں۔

وزارت خزانہ زرائع کے مطابق رواں ہفتے مزید 2 ارب 87 کروڑ روپے ادا کیے جائیں تاکہ پاکستان اسٹیل تنخواہیں جاری کرنے کے علاوہ خام مالی کی خریداری اور یو ٹیلٹی بلوں کی ادائیگیاں بھی کرسکے۔ ماضی میں ہونے والی بد انتظامیوں کے باعث اسٹیل ملز کا مجموعی خسارہ 100 ارب روپے سے بھی بڑھ چکا ہے اور رقم کی قلت کے باعث ادارہ حکومتی امداد پر انحصار کر رہا ہے۔