کراچی (جیوڈیسک) پاکستان اسٹیل ملز (پی ایس ایم) کیلیے 55 ہزار ٹن میٹا لرجیکل کوئلہ لے کر 1جہاز پی ایس ایم جیٹی پہنچ گیا ہے۔
ذرائع پاکستان اسٹیل مل کے مطابق ایم وی ٹرانس پیسیفک نامی جہاز آسٹریلیا سے 55 ہزار ٹن میٹالر جیکل کوئلہ لے کر پہنچا ہے جو گزشتہ روز اسٹیل مل کی جیٹی پر لنگر انداز ہو گیا ہے۔
اس وقت اسٹیل مل میں آئرن اوور کا ذخیرہ 1 لاکھ ٹن جبکہ میٹا لرجیکل کوئلے کا ذخیرہ 2 لاکھ ٹن تک پہنچ گیا ہے۔
خام مال کی مسلسل درآمد کے باعث اسٹیل مل میں پیداواری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا اور ادارے کیلیے پیداواری اہداف کا حصول آسان ہو سکے گا۔