اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کا کڑا انتظار ختم ہونے کو ہے۔ وفاقی حکومت نے ادارے کو 1.5ارب روپے جاری کر دیئے۔ ملازمین کی دو ماہ کی تنخواہیں آئندہ ہفتے مل جائیں گی۔ پاکستان اسٹیل ملز کے ترجمان نے ذرائع کو بتایا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ادارے کی مالی معاونت کے لیے منظور شدہ 2.9 ارب روپے میں۔
سے 1.5 ارب روپے کی پہلی قسط ادارے کو جاری کر دی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق پیر یا منگل تک 80 کروڑ روپے سے ملازمین کی دوماہ کی تنخواہیں ادا کی جائیں گی جبکہ ملازمین کی گزشتہ 3 ماہ سے تنخواہوں کے منتظر ہیں۔اس کے علاوہ 70 کروڑ روپے سے خام مال خریدا جائے گا۔