پاکستان اسٹیل نے ہنگامی بنیادوں پر بجلی کی پیداوار شروع کر دی

Pakistan Steel

Pakistan Steel

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان اسٹیل نے اپنا پہیہ چلانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر 28 سے 30 میگاواٹ کی بجلی کی پیداوار شروع کر دی ہے۔ پاکستان اسٹیل نے اپنی بھٹیوں کو رواں رکھنے کیلئے اپنے گیس پلانٹ کے ذریعے 28 سے 30 میگاواٹ کی بجلی کی پیداوار شروع کر دی ہے تا کہ یومیہ 7 کروڑ کے نقصان سے بچا جا سکے۔

یہ اقدام اسٹیل ملز کے منتظم اعلی سعادت چیمہ کے زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ اسٹیل مل کے سی ای آو نے کے ای ایس سی کو بجلی کی فوری فراہمی کیلئے مراسلہ بھیجا ہے جس میں کے ای ایس سی کے واجبات کی ادائیگیوں کیلئے تجاویز بھی دی گئی ہیں۔