پاکستان اسٹیل مل کی نجکار ی کا فیصلہ، رقم قرضوں کی ادائيگی پرخرچ ہو گی

Steel Mill

Steel Mill

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسٹیل ملز کی نجکاری کے لیے حکومت نے مالیاتی مشیر کے لیے درخواستیں طلب کرنی شروع کردیں۔ ادارے کی فروخت سے ملنے والی رقم قرضوں کی ادائیگی اور غربت کے خاتمے کے لیے خرچ ہوگی۔

تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر ،خام مال خریدنے کے پیسے نہیں ، مالی خسارہ 100 ارب روپے سے تجاوز کرگیا۔ رقم کی قلت کی شکار پاکستان اسٹیل ملز کی حالت سدھارنے کے لیے حکومت نے اس کی نجکاری کی تیاری تیز کردی۔ادارے کی نجکاری کے عمل میں معاونت فراہم کرنے کے لیے حکومت مالیاتی مشیر کا انتخاب کر رہی ہے۔

جس کے لیے درخواستیں 28 نومبر 2014 تک نجکاری کمیشن کو جمع کرائی جاسکتی ہیں۔ ماضی میں بد انتظامی کی شکار پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری کا مقصد ادارے میں کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔

گزشتہ 6 سالوں میں فولاد بنانے والے سرکاری ادارے کی مالی حالت پتلی ہوتی گئی اور پیداوار نہ ہونے برابر رہ گئی۔ وزارت خزانہ حکام کے مطابق رقم کی قلت کی شکار پاکستان اسٹیل کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی اور ملز کی بھٹیوں کو روشن رکھنے کی خاطر اس عرصے میں حکومت نے 50 ارب روپے جھونک ڈالے۔