اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان سٹیل ملز کی نجکاری میں مختلف بین الاقوامی اداروں نے دلچسپی ظاہر کرنا شروع کر دی۔
یہ بات چیئرمین بورڈ آف انوسٹمنٹ مفتاح اسماعیل نے ایک انٹرویو میں بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر دلچسپی ظاہر کرنے والے اداروں میں سعودی عرب کی الطوارقی ملز بھی شامل ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان کوریا کے سرمایہ کاروں کیلئے خصوصی اکنامک زون تعمیر کرے گا اور اس سلسلے میں جنوبی کوریا کے وزیر تجارت اور ان کی ٹیم کو دورہ پاکستان کی دعوت دے رکھی ہے۔