کراچی (جیوڈیسک) ملک میں فولاد بنانے والے سب سے بڑے ادارے پاکستان سٹیل کے پیداواری عمل کو بند ہوئے اب تک دو سال گزر چکے ہیں۔
بندش کے باعث ادارے کو کو ہر ماہ 2 ارب 10 کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا ہے جبکہ سٹیل ملز کی گیارہ لاکھ ٹن پیداوار بھی متاثر ہونے سے اربوں روپے کی سٹیل مصنوعات درآمد کرنا پڑی۔
پاکستان سٹیل ملز کا پیداواری عمل 10 جون 2015ء سے مکمل طور پر بند ہے۔ ہر ماہ سٹیل ملزکو 2 ارب 10 کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ ادارے کا مجموعی مالی خسارہ 200 ارب روپے سے بھی تجاوز کر چکا ہے۔
ملازمین کو تنخواہوں کے حصول کی خاطر کئی کئی ماہ حکومتی امداد کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔