پاکستان اسٹیل نے نیشنل ٹچ بال گولڈ کپ جیت لیا

Tuch Ball

Tuch Ball

پاکستان (جیوڈیسک)اسٹیل ملز نے پاکستان موٹر وے کو ہرا کر نیشنل ٹچ بال گولڈ کپ کا فائنل جیت لیا ہے۔ پنجاب اسٹیڈیم میں کھیلے گئے نیشنل ٹچ بال گولڈ کپ کے فائنل میں پاکستان اسٹیل ملز نے پاکستان موٹر وے کو تین ایک سے شکست دیکر فائنل اپنے نام کیا۔

اسٹیل ملز کی جانب سے محمد شہباز ، محمد اسلم اور مصور حسین نے ایک ایک پوائنٹ اسکور کیا جبکہ موٹر وے کی جانب سے زبیر بشیر نے واحد پوائنٹ بنایا۔

تیسر ی پوزیشن کے لئے کھیلے گئے میچ میں پولیس نے پاکستان ریلوے کو تین صفر سے ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان ٹچ بال فیڈریشن کے صدرڈی آئی جی موٹر وے رائے الطاف حسین تھے۔