اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت کی طرف سے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ رواں سال کے دوران پاکستان اسٹیل ملز، پی آئی اے اور کچھ دوسرے اداروں کی نجکاری کردی جائے گی۔
آئی ایم ایف کی طرف سے جاری اعلامیے کہ مطابق پاکستانی حکام نے یقین دلایا ہے کہ رواں سال کے آخر تک پی آئی اے کے 26 فیصد حصص فروخت، جبکہ اسٹیل ملز کی مکمل نجکاری کردی جائے گی. دیگر جن اداروں کی نجکاری کا وعدہ کیا گیا ہے۔
ان میں نیشنل پاور کنسٹرکشن کمپنی کے 88 فیصد، مری پٹرولیم کے 93.18 اور پاک عرب ریفائنری کے 10 سے 15 فیصد حصص فروخت کیے جائیں گے۔ اسی طرح کوٹ ادو پاور کمپنی کے 40 فیصد سے زائد اور نادرن پاور جنریشن کمپنی کی مکمل نجکاری شامل ہے۔