کراچی (جیوڈیسک) پاکستان اسٹیل کے بورڈ آف ڈائر یکٹرز کا اجلاس اسلام آباد میں انجینئر ایم اے جبار کی زیر صدارت منعقد ہوا،واضح رہے کہ بورڈ کا کوئی چیئرمین نہیں ہے، جبکہ انجینئر ایم اے جبار پربعض ممبران کو تحفظات بھی ہیں۔
پاکستان اسٹیل کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ مختصر اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں پاکستان اسٹیل کی مالیاتی، انتظامی صورتحال کے علاوہ بزنس پلان اور ملاز مین کی تنخواہوں کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔تاہم تنخواہوں کی ادائیگی کیلئےفیصلہ نہ ہوسکا۔
اجلاس میں بزنس پلان کی منظوری ، ادارے کو درپیش مالی اور انتظامی مشکلات کے ملاز مین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے خطوط ارسال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق بورڈ کے اجلاس میں کوئی مثبت اور مؤثر فیصلے نہیں کئے گئے ، جبکہ ملاز مین کی تنخواہوں کے حوالے سے وزارت نج کاری کو خط ارسال کرنے کی تجویز دی گئی۔