اسلام آباد (جیوڈیسک) چیئرمین سکیوریٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن نے انکشاف کیا ہے کہ سٹاک مارکیٹ کے خلاف بڑی سازش ناکام بنا دی گئی ہے۔ کچھ شرپسند بروکرز تین ہزار پوائنٹس کا اضافہ کر کے مارکیٹ کو یکدم گرانا چاہتے تھے۔
ایس ای سی پی چیئرمین طفر حجازی نے کمیٹی کو بتایا کہ کچھ بروکرز غیرقانونی دھندے یعنی بدلہ فنانسنگ میں ملوث تھے۔ ایس ای سی پی نے مارکیٹ گرانے کی تمام کوششیں ناکام بنا دیں۔
چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے مزید محتاط رہنے کا مشورہ دے دیا۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ تحقیقات میں 24 کمپنیاں غیرقانونی فنانسنگ میں ملوث پائی گئیں، جنہیں شو کاز نوٹسز جاری کئے گئے ہیں۔