پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس میں 791 پوائنٹس کی کمی

Pakistan Stock Exchange

Pakistan Stock Exchange

کراچی (جیوڈیسک) کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس میں 791 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ہنڈرڈ انڈیکس میں اتار چڑھاؤ جاری رہا تاہم ہفتے کے اختتام پر انڈیکس میں 791 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

کاروباری ہفتے میں 1027 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبار ہوا اور اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 40 ہزار 869 پر بند ہوا۔

مجموعی طور پر 62 کروڑ 75 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 29 ارب 79 کروڑ روپے رہی جب کہ مارکیٹ کیپٹلائزیش 139 ارب روپے کم ہوکر 8096 ارب روپے ہوگئی۔