کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل جاری ہے اور ہنڈریڈ انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی بار 42 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کر گیا ہے۔
جمعرات کو کاروبار کا آغاز ہوا تو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہنڈریڈ انڈیکس 41 ہزار 742 پر موجود تھا، ایک وقت میں اس میں گراوٹ دیکھی گئی۔
انڈیکس 30 پوائنٹس کمی کے بعد 41 ہزار 702 آگیا تاہم بعد میں سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری کا رجحان دیکھا گیا اور انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی بار 42 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 42 ہزار 100 تک پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ رواں برس حکومت نے کراچی ، لاہور اور اسلام آباد اسٹاک ایکسچینجز کا انضمام کرکے پاکستان اسٹاک ایکسچینج تشکیل دی تھی۔