پاکستان اسٹاک ایکسچینج: ہنڈرڈ انڈیکس 1300 سے زائد پوائنٹس کی کمی پر بند

Pakistan Stock Exchange

Pakistan Stock Exchange

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار ہفتے کے پہلے روز ہی مندی کا رجحان رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز منفی انداز میں ہوا اور سرمایہ کار غیر یقینی صورتحال کا شکار نظر آئے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پہلے سیشن سے ہی ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی واقع ہوگئی جو کاروبار کے اختتام تک جاری رہی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کے روز کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس کم سے کم 39 ہزار 14 اور زیادہ سے زیادہ 40 ہزار 494 پر کی سطح پر رہا۔

کاروبار کا اختتام منفی انداز میں ہوا اور ہنڈرڈ انڈیکس میں 1335 پوائنٹس کی کمی رہی جس سے انڈیکس 39 ہزار 160 پر بند ہوا۔

دوسری جانب معاشی تجریہ گار ذیشان افضل کا مارکیٹ کی صورتحال پر کہنا تھا کہ شرح سود اور تبادلہ میں ایڈجسمنٹ نے معاشی صورتحال واضح کی ہے، دو فیصلوں نے سرمایہ کاروں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے، انڈیکس کا گرنا اور شرح سود سے شیئرز کی ویلیوایشن بدلنے کے سبب ہے، سرمایہ کار معاشی سمت کا تعین کررہے ہیں۔