کراچی (جیوڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 605 پوائنٹس کی کمی، 100 انڈیکس 39 ہزار 665 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال جہاں روپے کو کمزور کررہی ہے وہی اسٹاک مارکیٹ کا انڈیکس بھی تنزلی کا شکار ہے، دوران ٹریڈنگ مارکیٹ 800 پوائنٹس سے زائد نیچے گر گئی۔
دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 605 پوائنٹس کی کمی کے بعد 39 ہزار 665 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ انڈیکس میں گراوٹ کے سبب سرمایا کاروں کے 126 ارب روپے ڈوب گئے۔
اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق بڑھتے ہوئے تجارتی خسارے کے باعث ادائیگیوں کا توازن مسلسل بگڑ رہا ہے۔ دوسری جانب ملک میں جاری عدم استحکام کے باعث سرمایا کار حصص کی خریداری سے زیادہ اس کے فروخت میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مارکیٹ مندی کا رجحان جاری ہے۔