کراچی (جیوڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران رجحان مثبت رہا، 100 انڈیکس میں ہفتے کےدوران 674 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پانچوں دن 100 انڈیکس مثبت رہا، ہفتے کے دوران 77 ارب روپے مالیت کے 2 ارب 37 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، کاروباری ہفتے کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 8757 ارب روپے رہی۔
ہفتے کے دوران مارکیٹ بیرونی سرمایہ کاری کی مد میں 3 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کا انخلاء ہوا، بی آئی پی ایل سیکیورٹیز کے مطابق کاروباری سودے ، آئندہ ماہ منتقل کئے جانے کے سبب 100 انڈیکس بڑھنے کی شرح کم رہی۔