کراچی (جیوڈیسک) ایک ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 281 پوائنٹس کی کمی، انڈیکس 42 ہزار 505 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
انتخابی نتائج کے بعد سرمایا کاروں کی تمام تر توجہ نئی حکومت کی معاشی پالیسیوں پر مرکوز ہے۔ سرمایہ کار یہ دیکھ رہے ہیں کہ حکومت مالیاتی اور تجارتی خسارے کو کیسے کم کر کے زرمبادلہ کے ذخائر کو گرنے سے روکتی ہے۔
دوسری جانب آئی ایم ایف سے قرض لینے کے آپشن پر غور کرنے والی نئی حکومت کے لئے امریکا نے اور مشکل کھڑی کر دی ہے، ان تمام معاملات کے باعث کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایا کاروں نے محتاط رویہ اختیار کیا، اس عرصے میں بیرونی سرمایا کاروں نے 1 کروڑ 46 لاکھ ڈالر کے حصص فروخت کیے۔
ایک ہفتے کے کے دوران اسٹاک مارکیٹ 281 پوائنٹس کمی کے بعد 42 ہزار 505 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی جبکہ شیئرز کی مالیت میں 54 ارب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا۔