کراچی (جیوڈیسک) ایک ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 1501 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، 100 انڈیکس 39 ہزار کی سطح پر بند ہونے میں کامیاب رہا۔
متحدہ عرب امارت کی جانب سے پاکستان کو 3 ارب ڈالر بطور قرض دینے اور سعودیہ عرب کا پاکستان میں بڑی سرمایا کاری کرنے کے اعلان کے بعد اسٹاک مارکیٹ کے مقامی سرمایا کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا۔
دوسری جانب فنائنشل ایکشن ٹاسک فورس کا حکومتی اقدامات پر اعتماد کے اظہار نے فارن انویسٹرز کے اعتماد میں بھی اضافہ کیا اور 35 ہفتوں کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تقریبا 6 لاکھ ڈالر کی غیرملکی سرمایا کاری دیکھنے میں آئی۔
ایک ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج 1501 پوائنٹس کے اضافے سے 39 ہزار 49 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی اور حصص کی مالیت میں 199 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا۔
اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق اگر سعودیہ عرب اور متحدہ عرب امارات وعدے کے مطابق سرمایا کاری کرتے ہیں تو معاشی ترقی میں اضافے کے ساتھ ساتھ اسٹاک مارکیٹ بھی بہت بہتر پرفارم کرے گی۔