کراچی (جیوڈیسک) پاکستان سٹاک ایکسچینج کے 40 فیصد حصص کی نیلامی سے سٹاک مارکیٹ کی مالیت 22 ارب روپے تک پہنچ گئی۔
چینی سرمایا کاروں کی جانب سے سٹاک مارکیٹ کے 40 فیصد شیئرز کی 28 روپے فی شیئرز کے حساب سے خریداری کے بعد سٹاک مارکیٹ کی مالیت 8 ارب روپے سے بڑھ کر 22 ارب روپے تک پہنچ گئی۔ دوسری جانب سٹاک ایکسیچینج کے بقیہ 20 فیصد یا 16 کروڑ شیئرز عوام کو فروخت کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ جنوری میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد سٹاک مارکیٹ کو یکجا کرکے پاکستان سٹاک مارکیٹ کا قیام عمل میں لایا گیا تھا اور اسی سال پاکستان سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں تقریبا 14 ہزار پوائںٹس کی بہتری دکھنے میں آئی۔
تاریخ میں پہلی بار مارکیٹ نے 47 ہزار کی حد کو بھی عبور کیا اور ساتھ ساتھ خطے کی بہتر سٹاک مارکیٹ کا تاج اپنے سر سجایا۔