پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر فواد احمد کی والدہ کورونا سے چل بسیں
Posted on November 29, 2020 By Majid Khan کھیل, لاہور
Fawad Ahmed
لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر فواد احمد کی والدہ انتقال کر گئیں۔
کرکٹر فواد احمد نے ٹوئٹ میں بتایا کہ ان کی والدہ کا انتقال کورونا وائرس کی وجہ سے ہوا۔
ان کا کہنا ہے کہ میں اپنی دنیا، اپنی روشنی اور اپنی امید سے محروم ہوگیا۔ انہوں نے نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی۔
خیال رہے کہ فواد احمد پاکستانی کرکٹرز جنید خان اور یاسر شاہ کے کزن بھی ہیں۔
والدہ کے انتقال کی خبر پر قومی اسکواڈ میں شامل کرکٹرز اور مداحوں کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا گیا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com