کراچی (جیوڈیسک) پاناما کیس کے باعث تین ماہ سے سٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں ماند پڑی ہوئیں تھی،مگر گذشتہ ہفتے کیس کا فیصلہ آنے سے سرمایا کار پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مکمل طور پر متحرک ہو چکے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ گذشتہ ہفتے صرف تین روز میں ہی سٹاک مارکیٹ میں 2 ہزار پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا تھا اور کاورباری ہفتے کے پہلے ہی روز مارکیٹ نے 26 جنوری 2017 کی طرح ایک بار پھر 50 ہزار کی حد کو عبور کیا۔
سٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق پانامہ کیس کے فیصلے کے علاوہ آئندہ ماہ پاکستان سٹاک ایکسچینج ایم ایس سی آئی انڈیکس میں شمولیت اختیار کرجائے گی،جس سے مارکیٹ میں 50 سے 70 کروڑ ڈالر کی نئی سرمایا کاری کا امکان ہے جبکہ دیگر کئی اداروں کی تجزیاتی رپورٹ میں اُمید ظاہر کی گئی ہے کہ مستقبل میں سٹاک مارکیٹ 60 ہزار کی حد بھی عبور کرسکتی ہے۔