کراچی (جیوڈیسک) ایک ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 1 ہزار 148 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 46 ہزار 637 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی پاکستان اسٹاک ایکسیچنج میں سرمایا کار نے حصص کی جم کر خریداری کی جس کی ایک وجہ تو یہ تھی کہ مرکزی بینک نے شرح سود کو موجودہ حد 6 فیصد پر ہی برقرار رکھا۔ سیمنٹ کی فروخت ریکارڈ سطح پر پہنچنے کے ساتھ ساتھ اس کی قیمت میں اضافے سے اس شعبے میں سرمایا کاروں نے بڑھ چڑھ کر سرمایا لگایا
دوسری جانب ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے سرمایا کار یہ توقع کر رہے ہیں کہ مستقبل میں سٹاک مارکیٹ میں ٹھیک ٹھاک سرمایا کاری دیکھی جاسکتی ہے، ان تمام وجوہات کے باعث ایک ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 1 ہزار 148 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 100 انڈیکس 46 ہزار 637 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
ایک ہفتے کے دوران بیرون سرمایا کاروں نے 36 لاکھ ڈالرسے زائد مالیت کے حصص خریدے۔