کراچی (جیوڈیسک) بازار حصص کی سرگرمیاں ماند پڑنے اور غیر ملکی سرمائے کے انخلاء کی وجہ سے پاکستان سٹاک مارکیٹ تنزلی کا شکار ہے۔
جمعرات کو مارکیٹ میں مسلسل تیسرے روز بھی مندی کے بادل چھائے رہے۔ انڈیکس 32 ہزار پوائنٹس کی بلند سطح سے بھی نیچے گر گیا اور 31800 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بند ہوا۔
مندی کے سبب 75 فیصد کمپنیوں کے دام گر گئے جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے مزید 68 ارب روپے ڈوب گئے۔