کراچی (جیوڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے جس کے سبب 100 انڈیکس 500 پوائنٹس اضافے سے تاریخ میں پہلی دفعہ 45 ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رحجان جاری ہے جس کے باعث حصص بازار میں 536 پوائنٹس کا اضافہ نوٹ کیا گیا اور تاریخ میں پہلی بار 100 انڈیکس 45 ہزار 278 پوائنٹس کی سطح عبور کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔
سٹاک ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام، پانامہ ہنگامہ کے فیصلے کی تاریخ میں توسیع اور کورین آٹو کمپنی کی جانب سے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کے اعلان کے سبب سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا جس کے سبب نہ صرف مقامی بلکہ عالمی سرمایہ کاروں کی جانب سے شئیرز کی فروخت کے بجائے خریداری کو ترجیح دی جا رہی ہے۔