کراچی (جیوڈیسک) پانامہ لیکس کے انکشافات نے اسٹاک مارکیٹ کو بھی نا چھوڑا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روزپاکستان اسٹاک ایکسچینج 401 پوائںٹس کی کمی سے 100 انڈیکس 33 ہزار 566 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
مجموعی طور پر 346 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا جس میں سے 262 کے حصص کی مالیت میں کمی، 64 میں اضافہ جبکہ 20 کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں دیکھا گیا۔
اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی جانب سے وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ اور دھرنے کی دھمکی کے باعث سرمایا کار حصص کی خریداری کے بجائے اس کی فروخت میں دلچسپی لے رہے ہیں۔