کراچی (جیوڈیسک) ملکی حالات کے اثرات اب اسٹاک مارکیٹ پر بھی نظر آنے لگے۔ یہی وجہ کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی اسٹاک مارکیٹ 446 پوائںٹس کی کمی سے 48 ہزار 929 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔
اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق حالیہ دنوں مِیں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات کے بعد سرمایا کاروں نے محتاط رویہ اخیار کیا ہوا ہے اور وہ حصص کی خریداری سے بڑھ کر شیرز کی فروخت میں زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں جس کے باعث انڈیکس مستقل گراوٹ کا شکار ہے۔