کراچی (جیوڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکیسچنج نے اپنے 40 فیصد حصص رواں ماہ کے آخر تک نیلامی کے لئے پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق 40 فیصد شیئرز غیرملکی اور مقامی اداروں کو فرخت کیے جا سکتے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق فروخت کیے جانے والے حصص کی مالیت تقریبا 10 ارب روپے قریب بنتی ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو 17 دلچسپیاں موصول ہوئی ہیں جس میں چینی اور امریکی اسٹاک مارکیٹوں سمیت یورپ کی کچھ کمپنیاں بھی شامل ہیں۔