پاکستان کی مضبوطی ترکی کی مضبوطی ہے، احمد اوگلو

Ahmed Dawood Oglu

Ahmed Dawood Oglu

انقرہ (جیوڈیسک) ترکی کے وزیراعظم احمد داؤد اوگلو نے جلد پاکستان کے دورے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی مضبوطی ترکی کی مضبوطی ہے۔

دو طرفہ معاشی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ انقرہ میں وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مضبوطی ترکی کی مضبوطی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ معاشی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے اور جلد سٹریٹجک تعاون کونسل اجلاس میں شرکت کیلیے پاکستان کا دورہ کروں گا۔

وفاقی وزیر نے ترک وزیراعظم کو معاشی ترقی سے متعلق حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا اور کہا کہ تجارت، سر مایہ کاری اور رابطوں کو مزید فروغ دینا ہو گا۔