کراچی: پاکستان کے دفاع کے لئے جو بھی قربانی دینی پڑی دیں گے۔اس ملک کی جڑوں میں شہداء کا خون شامل ہے۔ شہدا کے خون سے کسی صورت غداری نہیں کریں گے۔پاکستان کو مستحکم بنانے کے لئے ہر قسم کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
ان خیالات کا اظہار مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کالج اینڈ یونیورسٹیز زون کے زیر اہتمام یوم دفاع کے موقع پر دفاع پاکستان موٹر سائیکل طلبہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صوبہ سندھ کے ناظم عمومی غفران اللہ ہزاروی کراچی ڈویثرن کے ناظم راجہ عبدالرازق اور کالج زون کے ناظم مرسلین اور ناظم تربیتی امور ملک اشتیاق نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ MSOکالج زون کے تحت 06ستمبر یوم دفاع کے موقع پر دفاع پاکستان موٹر سائیکل طلبہ ریلی
جو کہ گرومندر سے نکالی گئی اور مزار قائد سے ہوتی ہوئی پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی ۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ذمہ داران کا کہنا تھا کہ 06ستمبر دشمن کا منہ کالا اورپاکستان کی سربلندی کا دن ہے۔پاکستان کو مستحکم بنانے کے لئے ہر قسم کی جدو جہد جاری رکھیں گے۔یوم دفاع کے موقع پر ملک سے وفا داری کا تجدید عہد کرتے ہیں۔ریلی میں بڑی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی اور پلے کارڈ شو کئے ساتھ ہی پاکستان و پاک فوج کے حق میں بھر پور نعرے لگائے۔