اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ شکیل آفریدی کے معاملے پر امریکا اور پاکستان ایک دوسرے کے قوانین کا احترام کریں، اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے احسن اقبال نے کہا کہ امریکا مزید تعاون اور تعلقات کو وسیع کر نے کے خواہش مند جب کہ امریکی انتظامیہ بھی تعلقات میں وسعت کی خواہاں ہے۔
تاہم ان کا کہنا تھا دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے قوانین کا احترام کر نا چاہئے۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کی طرز پر امریکا سے بھی تجارت میں اضافہ اور اس کی مارکیٹ تک رسائی کیلئے گفتگو جا ری ہے۔