فیصل آباد (خصوصی رپورٹ) پاکستان سنی اتحاد کونسل کے سٹی صدر سید شاہد علی شاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے استقبال پر جانے والے قافلوں کو روکا گیا۔
تو تمام تر ذمہ داری حکومت پنجاب پر ہو گی۔ آج پاکستان بھر سے عاشقان رسولۖ درود پاک کا ورد کرتے ہوئے اسلام آباد کی طرف روانہ ہوں گے اور ماڈل ٹائون لاہور میں جو کچھ ہوا اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ اس واقعہ کی وجہ سے کارکنوں کے دل بہت زخمی ہیں۔ اس لیے ان سے کسی قسم کی زیادتی قابل برداشت نہ ہو گی۔