پاکستان بنانے والے اہلسنت مملکت خدا داد کے خلاف کی جانے والی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیں
Posted on December 8, 2013 By Majid Khan گجرات
گجرات: پاکستان بنانے والے اہلسنت مملکت خدا داد کے خلاف کی جانے والی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیں، امن وامان اور صبر وتحمل کا مظاہرہ وقت کی اہم ضرورت ہے، علماء اپنے خطابت میں دیگر دینی احکام کیساتھ ساتھ صبر وتحمل اور امن وامان وامان کے موضوع پر بھی خطاب کریں۔ پاکستان کے موجودہ حالات دشمنوں کی سازشوں کا نتیجہ ہیں، ہاکستان بنایا بھی سنیوں نے تھا اس کے تحفظ اور بقاء کی ذمہ داری بھی ہم پر بہت زیادہ عائد ہوتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار امیر عالمی تنظیم اہلسنت پیر محمد افضل قادری نے علماء کرام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام میں جرائم سے روکنے کیلئے سزائیں مقرر کی گئیں ہیں۔
لہذا، فساد، قتل وغارت، کرپشن، جرائم اور دہشت گردی کرنے والوں کو اسلامی تعلیمات کے مطابق بلاامتیاز سزائیں دی جائیں تاکہ معاشرہ پرامن ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں، لہذا ذمہ داران قوم اس صورتحال کے تدارک کیلئے فوری لائحہ عمل مرتب کریں۔ پیر صاحب نے مزید کہا کہ اسلامیان پاکستان کیلئے اصلاح احوال کا بہترین نسخہ ”رجوع الی اللہ” ہے، عوام اور حکمران سب اپنی انفرادی واجتماعی زندگی میں خالق کی اطاعت اور نظام مصطفی کو نافذ کریں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com