لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے لئے تین سو آٹھ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا جس میں ایک سو سینتیس پاکستان کرکٹرز بھی شامل ہیں جنہیں پانچ مختلف کیٹگریز میں رکھا گیا ہے۔
کئی قومی کرکٹرز نے ملنے والی کیٹگریز پر اعتراض اٹھایا ہے۔ خاص کر ٹی ٹونٹی میں پاکستان کی جانب سے دوسرے بڑے رنز سکورر عمر اکمل نے دوسری یعنی ڈائمنڈ کیٹگری ملنے پر احتجاج کیا ہے۔
ٹی ٹونٹی میں ہی تراسی وکٹوں کے ساتھ دنیا کے تیسرے بڑے بولر عمر گل کو سپاٹ فکسنگ کیس کے سزا یافتہ محمد عامر کے ساتھ تیسری یعنی گولڈ کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے جس پر فاسٹ بولر نے بورڈ سے شکایت کی ہے۔