پاکستان کی بقاء و استحکام نفاذ اسلام سے ہی ممکن ہے۔ حافظ عبد الستار

Pakistan

Pakistan

وزیرآباد (جی پی آئی) پاکستان کی بقاء واستحکام نفاذاسلام سے ہی ممکن ہے۔ امام کا ئنات نے ایسا انقلاب برپا کیا کہ دنیا میںایسی مثال نہیںملتی۔سعودی عرب عالم اسلا م پا کستان کا محسن ہے مکہ ومدینہ مسلمانوںکا ایمان ہیں۔

ان خیا لا ت کا اظہارمرکزی جمعیت اہلحدیث پا کستان کے صو با ئی امیر پروفیسر حا فظ عبد الستار حا مد نے مرکزی جمعیت اہلحدیث اوراہلحدیث یوتھ فورس کے زیراہتما م غلہ منڈی وزیر آ باد میں12ویں سالانہ پیغمبر انقلا ب کا نفرنس سے صدارتی خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔

اس مو قع پرحا فظ محمد یوسف پسروری ،پروفیسر عبد الرزاق ساجد،نعمت اللہ طفر،مو لانا محمد ابرہیم محمدی،سید عبدالستار کلیم ،قاری محمد اشرف کھرل، علا مہ محمدیعقوب،مولانا محمدعبا س،نصیراحمدبھٹی،حافظ محمدیحییٰ،محمدناصر شاکر،حافظ حبیب الرحمن،رانا محمدعرفان،حافظ محمدآصف،حافظ خلیل بٹ اور دیگر علما ء کرام نے خطا ب کیا۔

انہوںنے کہا کہپا کستان پارلیمینٹ میںغیر جانبدارانہ رہنے کی قراردادپاس کرکے پا کستان اورعوام کے لئے سعودی عرب کی خدمات کو فراموش کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پا کستان پرجب بھی کبھی کوئی مشکل وقت آیا زلزلہ ہو یا طوفان ،سیلاب ہوجنگ سعودی عرب نے اپنے خزانوںکے منہ کھو ل دئیے لہذاء اس نازک موڑپرجبکہ باغیوںنے مکہ ومدینہ پرحملہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔

کسی بھی مسلمان کو غیر جانبدارنہیںرہنا چا ہئے ۔حرمین شریفین کی حرمت پرمرمٹناچا ہئے۔کانفرنس میںقراردادپا س کی گئی کہ پا کستان حکومت سعودی عرب اوریمن کے حوالہ سے اپنی پا لیسی پرنظرثانی کرے اورمکہ ومدینہ کی حفاظت کے لئے پا ک فوج کوسعودی عرب روانہ کرے۔کانفرنس کے اختتام پرملکی استحکام اورعالم اسلا م بالخصوص حرمین شریفین کی سلا متی کے لئے دعا کی گئی۔