لاہور (جیوڈیسک) پاکستان سوئمنگ ٹیم کا دستہ دوسری مرتبہ بھی انڈونیشیا جانے میں ناکام ہو گیا،اس مرتبہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کا ایف آئی اے کو لکھا گیا خط ان کی راہ میں رکاوٹ بنا، انڈونیشیا میں گیمز تو شروع ہو گئے، لیکن ملک میں کھیلوں کے فروغ کے دعوے اروں میں جھگڑے ختم نہیں ہوئے، جس کی وجہ سے پاکستانی دستہ اب تک انڈونیشیا نہیں جا سکا۔
پاکستان کے تین رکنی سوئمنگ کے دستہ نے تمام کاغذی کارروائی مکمل کر کے دوسری مرتبہ انڈونیشیا جانے کی کوشش کی، لیکن اسے ائیر پورٹ سے امیگریشن حکام نے واپس کر دیا،کیونکہ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ایف آئی اے کو خط لکھا ہے کہ جس کے پاس ان کا جاری کردہ این او سی نہ ہو اسے باہر نہ جانیں دیں، سوئمنگ ٹیم کے دستے کو عارف حسن کی پاکستان اولمپکس ایسو سی ایشن بھجوانا چاہتی ہے جسے حکومت تسلیم نہیں کرتی۔