ترکی (جیوڈیسک) ترک مسلح افواج کے سربراہ جنرل خلوصی آکار نے اس عزم کا اظہار کیاہے کہ وطن عزیز کو دہشت گردوں سے پاک کر کے ہی دم لیا جائے گا۔
انہوں نے یہ بات 19 مئی یوم غازی کے موقع پر منعقدیہ ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا اور کہا کہ ترک مسلح افواج اپنے فرائض سے بخوبی آگاہ ہے اور ان کی بجا آوری میں کسی قسم کی غفلت نہیں برتے گی۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کو دہشتگردوں سے پاک کرنا ہمارا اولین فریضہ ہے جس میں ہمیں کامیابی نصیب ہو رہی ہے۔
” فرات ڈھال” آپریشن کے بارے میں جنرل آکار نے کہا کہ یہ آپریشن ہمارا جائز حق تھا جسے جاری رکھا جا رہا ہے ۔اس بارے میں مختلف مقامات پر بعض متضاد بیانات سامنے آرہے ہیں لیکن میں یہاں یہ واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ جمہوریہ ترکی اور اس کی افواج ،شام کی سلامتی و بقا کا تحفظ چاہتی ہیں ہم صرف وہاں پر اپنے ملکی دفاع کی خاطر موجود ہیں ۔