اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی سلامتی اور امورخارجہ کے مشیرسرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان شام کے مسئلے کا پرامن حل چاہتا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ آئندہ ماہ امریکی صدر اور وزیراعظم نواز شریف کے درمیان ملاقات متوقع ہے۔ قومی سلامتی اور امورخارجہ کے مشیر سرتاج عزیز نے قومی اسمبلی میں پالیسی بیان میں کہا کہ شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے معاملے کی تحقیقات اقوام متحدہ کے انسپکٹر کررہے ہیں۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ کا انتظار کرنا چاہیے۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ گزشتہ 24 روز میں بھارت نے کئی مرتبہ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی، لیکن بھارت کے ساتھ تمام معاملات کو پرامن طورپرحل کرنا چاہتے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ کہ وزیراعظم نواز شریف کی بھارتی ہم منصب سے نیویارک میں ملاقات متوقع ہے۔