پاکستان کا نظام طاقتور کے مفادات کے تحفظ اور لوٹ مار کی شراکت داری پر مبنی ہے

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد: تحریک انصاف ٹریڈرز ونگ کے ضلعی صدر شیخ الیاس شاہد نے کہا ہے کہ پاکستان کا نظام طاقتور کے مفادات کے تحفظ اور لوٹ مار کی شراکت داری پر مبنی ہے۔ موجودہ نظام انصاف میں عام غریب پاکستانی کیلئے خیر نہیں۔

شیخ الیاس شاہد نے مزید کہا کہ پاکستانی نظام انصاف دنیا کا واحد سسٹم ہے جسے انصاف کے نام پر صرف ستم ظریفی اور سنگین مذاق ہی کہا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے بطور صدر نوڈیرو میں جلسہ عام سے خطاب کرتے کہا تھا کہ میاں صاحب اگلی ”واری تہاڈی” ہے تو پھر آپ کو کیا تکلیف ہے۔

سابق صدر کی طرف سے عام اتنخابات سے کئی ماہ قبل نواز شریف کو انکے آئندہ اقتدار کی ڈیل بارے یاد دہانی کرانا ثابت کرتا ہے کہ 2013ء کے عام انتخابات محض رسم تھے جبکہ آنے والے حکمرانوں بارے بہت پہلے طے ہو چکا تھا۔ شیخ الیاس نے مزید کہا کہ عام انتخابات میں دھاندلی بالکل اسی طرح ہے

جیسے روزانہ سورج کا طلوع ہونا مگر ظلم کے نظام کو کندھا دینے والوں نے ملک میں تماشا لگا رکھا ہے پاکستان اب یا کبھی نہیں کے دور سے گزر رہا ہے اور اگر ملک کو چلنا ہے تو ہمیں اپنابے رحم احتساب کرنا ہو گا اور عدلیہ’ فوج’ سیاستدانوں اور میڈیا سمیت سب کو اپنی اپنی غلطیوں کا نہ صرف اعتراف کرنا ہو گا بلکہ ملک کو اس حال میں پہنچانے والے ذمہ داروں کو چوراہوں میں لٹکانا ہو گا۔