پاکستان ٹیبل ٹینس ٹیم کا من ویلتھ اور ورلڈ چمپئن شپ میں شرکت سے محروم

Table Tennis Team

Table Tennis Team

کراچی(جیوڈیسک)پاکستان ٹیبل ٹینس ٹیم کامن ویلتھ چمپئن شپ اور ورلڈچمپئن شپ میں شرکت سے محروم ہو گئی ہے ، میزبان ممالک نے پاکستانی کھلاڑیوں کو وقت پر ویزے جاری نہیں کئے ،بھارت میں کامن ویلتھ چمپئن شپ 5 سے دس مئی تک کھیلی جانی ہے۔ بھارتی سفارت خانے نے وقت کی کمی کے باعث پاکستان ٹیبل ٹینس ٹیم کے پاسپورٹ ہی وصول نہیں کئے۔

دوسری جانب ورلڈ ٹیبل ٹینس چمپئن شپ 13 سے 20 مئی تک پیرس میں ہوگی۔ ٹیبل ٹینس ٹیم نے نو اپریل کو فرانس کے ویزوں کے لیئے انٹرویوز دیئے لیکن گزشتہ روز ویزوں کی درخواستیں مسترد کرتے ہو ئے پاسپورٹس واپس کر دیئے اور ویزے جاری نہ کرنے کی کوئی وجہ بھی نہیں بتائی۔ کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ فیڈریشن اوراولمپک ایسوسی ایشن کے جھگڑوں کی وجہ سے اس صورت حال کا سامنا کرنا پڑا ہے۔