لاہور (جیوڈیسک) گلوکارہ ٹینا ثانی نے کہا ہے کہ انسان کبھی مکمل نہیں ہوتا کچھ نہ کچھ سیکھتا رہتا ہے پاکستان میں نئے ٹیلنٹ کو مواقع نہیں مل رہے جس کی وجہ سے ٹیلنٹ ضائع ہوتا جا رہا ہے۔ ٹینا ثانی نے کہاکہ پی ٹی وی فنکاروں کی اکیڈمی ہے اس ادارے نے روز اول سے ہر فنکار کی تربیت کی ہے۔
اور مجھے فخر ہے کہ میں نے بھی اپنے کیرئیر کا آغاز اسی ادارے سے کیا۔ ایک سوال کے جواب میں ٹینا ثانی نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک میں گلوکاری کے شعبے میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے مگر بدقسمتی کی وجہ مواقع میسر نہیں آ رہے جس کی وجہ سے ٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہے۔