واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ پاکستان میں طالبان نے کئی عشروں سے پاکستانیوں کے خلاف دہشت گردی جاری رکھی ہے، پاکستان میں 100سے زائد بے گناہ معصوم بچوں کا قتل عام ہوا۔
امریکی صدر بارک اوباما کا انتہا پسندی کی روک تھام سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ دہشت گرد تنظیموں کے خلاف جنگ میں متحد رہنا ہے، قوموں کو اپنے اختلافات ختم کرنا ہوں گے۔
اس سے قبل اپنے خطاب میں امریکی صدر باراک اوباما نے مغربی اور مسلم رہنمائوں پر زور دیا کہ وہ شدت پسندی کے خلاف متحد ہوجائیں ۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ مٹھی بھر دہشت گرد ایک ارب مسلمانوں کی نمائندگی نہیں کرتے۔
مغربی اور مسلم رہنما متحد ہو کر ان شدت پسندوں کے جھوٹے وعدوں کو مسترد کر دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس خیال کو بھی مسترد کرنا ہوگا کہ جہادی گروپ اسلام کی نمائندگی کرتے ہیں۔