اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستانی طالبان کو کسی دفتر کی ضرورت نہیں جہاں چاہیں ملاقات کرسکتے ہیں۔ ملک میں طالبان کا کوئی ایک گروپ نہیں بلکہ کئی دھڑے ہیں۔ خود کش حملوں پر قابو پانا بہت مشکل ہے۔ خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیر نے کہا ہے کہ پاکستانی طالبان کو کسی دفتر کی ضرورت نہیں ہے۔
طالبان جسے چاہیں نامزد کریں، جب چاہیں ملیں، جس جگہ ملاقات ہو آپ اسے ہی دفتر سمجھ سکتے ہیں۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ افغان طالبان اور پاکستانی طالبان کا معاملہ مختلف ہے۔ ہم پاکستانی طالبان سے پاکستان کے اندر ملاقات کر رہے ہیں۔
یہاں کئی جگہیں ہیں جہاں میٹنگ ہو سکتی ہے۔ پاکستان اور امریکا کے تعلقات بھی افغانستان کے تناظرمیں دیکھے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پشاور میں دھماکا انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے۔ قبائلی علاقوں سے قریب ہونے کے سبب پشاور انتہا پسندوں کا آسان ہدف ہے۔ خود کش حملوں پر قابو پانا بہت مشکل ہے۔